Posts

حکومت  کا ملک بھر میں27 فروری کو سرپرائز ڈے منانے کا فیصلہ..........

Image
    بھارت   کو اپنی فضائی جارحیت انتہائی مہنگی پڑی تھی ، 27 فروری کو ناپاک عزائم لیکرپاک فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کوگرفتارکرکے بھارت کوپیغام دیاکہ پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی پاک افواج ہرقسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، اس دن کو یادگار بنانے کیلیے حکومت نے 27 فروری کو پہلا سرپرائز ڈے کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس آپریشن کے ہیرو پائلٹ حسن صدیقی اورونگ کمانڈرنعمان علی خاں سمیت فضائیہ کوخراج تحسین پیش کیا جاسکے، مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے وڈیوبیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کوبھی سراہا جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اورحکومت کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا تھا، اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ باڈر پراپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرکے دنیاکوامن آشتی کا پیغام بھی دیدیا۔ پاکستان نے27 فروری کو بھارت کے لیے شرمندگی اور ندامت کا دن بنادیا۔